امریکا کی سنگین غلطی،اربوں ڈالرمالیت کا جنگی طیارہ مار گرایا
Latest updates

کیپشن: امریکا کی سنگین غلطی،اربوں ڈالرمالیت کا جنگی طیارہ مار گرایا
ویب ڈیسک: امریکی فوج نے بحیرہ احمر کے اوپر غلطی سے اپنا ہی جنگی طیارہ مار گرایا۔خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے اتوار کی صبح بحیرہ احمر کے اوپر اپنے ہی ایک لڑاکا طیارے کو غلطی سے مار گرایا۔یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کو نشانہ بنائے جانے پر دونوں پائلٹس کو ایجیکٹ کرنا پڑا، لیکن دونوں کو بچا لیا گیا۔بیان کے مطابق ایک پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں اور اس ”فرینڈلی فائرنگ“ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔امریکی فوج کے بیان کے مطابق مار گرایا جانے والا فائٹر جیٹ طیارہ بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین سے اڑنے والا ”F/A-18“ ہارنیٹ تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کیریئر کی حفاظت پر معمور بحری جہازوں میں سے ایک میزائل کروزر گیٹسبرگ نے ’ غلطی سے ہوائی جہاز پر فائر کیا اور اسے نشانہ بنایا‘۔خیال رہے کہ بحیرہ احمر ایک سال سے زیادہ عرصے سے فوجی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں امریکی افواج یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے لڑ رہی ہیں، جس نے خطے میں جہاز رانی کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.